اصل آرٹیکل: http://www.columbia.edu/cu/computinghistory/krawitz/index.html
واٹسن سائینٹفک کمپیوٹنگ لیبارٹری:
حساب لگانے والی مشینوں کا استعمال
سائنسی تحقیق کرنے والا مرکز
مس الیانور کرواٹز
مرتب کردہ سپروائزر
واٹسن سائینٹفک کمپیوٹنگ لیبارٹری
کولمبیا انجینئرنگ سہ ماہی، نومبر 1949
حالیہ برسوں کے دوران سائنسی تحقیق کے مختلف شعبوں میں عظیم کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں اور آٹومیٹک کمپیوٹنگ کے طریقوں اور سامان کے وسیع استعمال نے اس کی ترقی میں ایک اہم پہلو وسیع پیمانے پر استعمال کیا ہے۔ آج ملک بھر کی لیبارٹریزمیں خودکارجدید حساب کتاب کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ جب سے قدیم ترین لیبارٹریز یہاں کولمبیا کی یونیورسٹی میں قائم کئیے گئے ہیں، ان کمپیوٹنگ لیبارٹریز کی ترقی کولمبیا کے طالب علموں کے لیئے خاص طور پر دلچسپ رہی ہیں۔ کولمبیا یونیورسٹی شماریاتی بیورو(The Columbia University Statistical Bureau) ، معلمین(Educators) اور شماریات(Statistician) کے استعمال کے لیئے بیسویں صدی کے آخر میں قائم کی گئی تھی۔ فلکیاتی بیورو (The Astronomical Bureau) جو 1934 میں قائم کی گئی، ڈاکٹر ڈبلیو جے ایکرٹ (Dr. W. J Eckert) کی ہدایات سے اور کولمبیا یونیورسٹی کے مشترکہ آپریشن سے، امریکی فلکیاتی سوسائٹی (The American Astronomical Society) اور انٹرنیشنل بزنس مشین کارپوریشن (International Business Machine Corporation) کے ساتھ ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر کام کر رہی ہے۔ جہاں پوری دنیا کے ماہر فلکیات آ کر اپنے حساب سے کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ 1945 میں IBM ے ایک شعبہ خاص سائنس (The Department of Pure Science) بنایا، ڈاکٹر ایکرٹ (Dr. Eckert) کو اس کا ناظم مقرر(director) مقرر کیا، اور واٹسن سائینٹفک کمپیوٹنگ لیبارٹری کی بنیاد اس یونیورسٹی کیمپس میں قائم کی گئی۔
واٹسن لیبارٹری کا بنیادی مقاصد سائنس کے مختلف شعبوں میں ریسرچ کرنا، خاص کر جن میں اطلاقی ریاضی (Applied Mathematics) اور عددی حساب (Numerical Calculation) شامل ہو۔ لیبارٹری کی خدمات بلا معاوضہ کسی بھی سائنسدان یا گریجویٹ طالب علم کو، جو سائنس کے میدان میں پیش رفت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، کو پیش کی گئی ہے اور جو اس مقصد کے حصول کے لیئے حساب کتاب کی مشینیں (Calculating Machines) اس تحقیق میں استعمال کرتے ہیں۔ ہر سال واٹسن لیبارٹری اطلاقی ریاضیات (Applied Mathematic) میں دو طالب علموں کو جن کے مطالعہ اور تحقیق بڑے پیمانے پر حساب کتاب میں شامل ہوتی ہیں، ان کو شراکت داری عطا کی جاتی ہے۔ عملے کے ارکان یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے تحت نصاب میں موجود دلچسپی کے اپنے اپنے شعبے میں تربیت کے کورس پیش کرتے ہیں۔ کورسز میں طالب علموں کے لیئے آپریشن اور مشینوں اور عددی طریقوں کا استعمال شامل ہیں۔ کورسز میں تعلیمی کریڈٹ کے لیئے یونیورسٹی کے ساتھ معمول کے انداز میں رجسٹر کروانا ہوتا ہے۔ ان مشینوں کے آپریشن سے متعلق باقاعدہ وقفوں کے ساتھ پیشہ ور لوگوں ، جن میں پوری دنیا سے آئے ہوئے سائنسدان اور ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لیئے کام کرنے والے گریجویٹ طلباء شامل ہیں، کوخصوصی کلاسس دی جاتی ہیں۔ واٹسن لیبارٹری کا ایک اضافی کام ریاضیاتی مشینوں کے طریقوں اور ریاضیاتی ٹییبل سے متعلق ٹیکنکل معلومات کا پھیلاؤ ہے – ان مضامین سے متعلق جامع لائبریری بھی دستیاب ہے۔
لیبارٹری میں سائنس سے مختلف شعبہ جات میں تحقیق، وہاں کے عملے کے ارکان اور دورے پر آئے ہوئے سائنسدانوں کی طرف سے مکمل ہوا ہے۔ مندرجہ ذیل جزوی فہرست مکمل منصوبوں یا منصوبوں میں پیش رفت کی ہے۔
- فلکیات: سیاروں اور سیارچوں (Asteroids) کے مدار کا انضمام۔
- ارضی طبعیات: پانی میں مختلف گہرائیوں اور ہدایات کے تحت آواز کی لہروں کا کھوجنا۔
- بصریات: شعاعوں کی کھوج میں حساب کا طریقہ پیکر۔
- کیمیاء: عطری مرکبّات کی توانائیوں کے میکانی گونج کے حجّم کا تخمینہ۔
- انجینئرنگ: اسپرنگ اور گئیر ٹیبل کی تعمیر اور زلزلے کے بوجھ سے وابستہ کشیدہ حساب کا تخمینہ۔
- معاشیات: میٹرکس (Matrix) ضرب ریاضی اور تقلیب کا استعمال کرتے ہوئے اقتصادی ماڈلز کے مخصوص عام جزو کا اندازوں کے مطابق تخمینہ لگانا۔
- طبعیات: کلشیم کے عبوری احتمال کا حساب۔
- قلمیات: انسولین کی ساخت کا فورئیر ٹرانسفارم (Fourier Transform) کے لئیے تشخیص۔
لیباریٹری دونوں ڈیجیٹل اور مشابہ قسم کی مشینوں کے وسیع اقسام کو برقرار رکھتا ہے۔ ڈیجیٹل مشین بنیادی طور پر شمار کرتی ہے جبکہ مشابہ مشین ظاہری پیمائش کرتی ہے۔ مسائل کو مفید انداز میں حل کرنے اور سب سے زیادہ مؤثر تشخص کرنے کے مختلف طریقوں کا آپس میں موازنہ کرنے کے لیئے یہ کلکیولیٹر ڈیزائن کیئے گئے ہیں۔
بہت سی مشینیں پنچ کارڈ (Punched Card) کے استعمال سے لکھتی اور پڑھتی ہیں جو کہ کوائف کو خودبخود ہینڈل کرنے کے ذریعے سے آراستہ ہے۔ کارڈ پر اس طرح کسی بھی کلکیولیٹر کی سیریز کے ذریعے عملدرآمد کیا جاسکتا ہے اور کسی بھی مطلوبہ عمل کے تسلسل پر ان کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے۔ پنچ کارڈ ٹیکنالوجی کا بنیادی فائدہ یہ ہے کہ ایک بڑی مقدار میں اسی طرح کے آپریشن سر انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ کارڈ پرابتدائی قدر پنچ کرنے کا طریقہ کار مشین پرخودکار ہوجاتا ہے۔ پنچنگ کارڈ(Punching Card) اسّی 80 میں سے کسی ایک کالم میں جگہ لے سکتا ہے۔ ہر کالم بارہ مختلف عہدوں پر منقسم ہے۔ جو 0 سے 9 تک کے صحیح اعداد کی نمائندگی کرنے کے ساتھ دو خاص پنچنگ پوزیشن X اور Y کا حوالہ بھی دیتا ہے۔ X پنچ خصوصی طور پر خاص آپریشن یا منفی عدد کو تقویص کرنے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔ حروف تہجّی کا قاعدہ خطوط کی طرف سے دو پنچوں کو ایک ہی کالم میں صحیح عدد 1 سے 9 میں سے کسی ایک X ، Y یا 0 کے ساتھ مجموعہ میں ریکارڈ کرتا ہے۔

تمام مشینوں میں کارڈ پڑھنے کا اصول ایک ہی ہے۔ کارڈ میں سوراخ پنچ کیئے جاتے ہیں اور پھر سوراخ سے بجلی کے رابطے سے پڑھا جاسکتا ہے۔ کارڈ جو ایک انسولیٹر کی طرح کام کرتا ہے، ایک وائیر برش اور پیتل کے رولر کے درمیان سے گزارا جاتا ہے۔

کارڈ میں سوراخ، برش اور رولر کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ رابطہ کریں، اس طرح ایک برقی سرکٹ مکمل کرتا ہے-برقی محرک ایک قابل پلگ کنٹرول پینل پر دستیاب ہے اور یہ تحریک کے اوقات کارڈ میں موجود سوراخ کے مقام سے متعّین کی جاتی ہے۔ مشین کے تمام افعال کی کنٹرول پینل پر ان لہروں کی سمت سے نگرانی کی جاتی ہےاور اس کے نتیجے میں اس پینل کی لچک سے بڑی تعداد میں بہت سے آپریشن کیئے جا سکتے ہیں۔ مسائل کے ایک بڑے حصّے کو جس کا افرادی گنتی میں تخمینہ کیا جاتا ہے، کو مؤثر انداز میں معیاری IBM مشینوں پر حل کیا جاسکتا ہے۔ ان مسائل تک رسائی کے لیئے پہلا قدم اصل کوائف کو کلکیولیٹر کی زبان میں ترجمہ کرنے میں ہے۔ وہ یہ ہے کہ معیاری پنچ کارڈ پر سوراخ کی صورت میں ریکارڈ کرنا۔ یہ کی پنچ(Key Punch) کا طریقہ کار ہے۔ مطلوبہ معلومات کو کارڈ پر مناسب کالم کے ساتھ لائن میں مشین پر چابی سے اتارا جاتا ہے۔ کی پنچ (Key Punch) میں یہ کارڈ یا تو دستی طور پر(Manually) یا پھر خودکار طریقے (Automatically) سے ڈالا جاتا ہے۔ جیسے جیسے ہر کالم کو پنچ کیا جاتا ہے، کارڈ خودبخود اگلے پنچنگ پوزیشن کی طرف پیش قدمی کرتا ہے۔ عددی پنچز (Numeral Punches)کے پاس چودہ چابیاں ہیں۔ ہر بارہ پنچنگ پوشزیشن کے لئیے ایک چابی، ایک Space Key اور ایک کارڈ ایجکٹ کی چابی ہے۔ اس کے علاوہ حروف تہجّی کے پنچز کے پاس ایک ٹائپ رائٹر کی بورڈ(Typewriter Keyboard) ہوتا ہے جو خودبخود ہر کالم میں دو سوراخ کرتا ہے۔ مسائل کے حل کے لئیے کسی بھی مشینوں کے ذریعے کی پنچ (Key punch) کی طرف سے کوڈٹ کئیے گئے کارڈ پھر بڑھے جانے کے عمل سے گزرنے کے لیئے تیار ہیں۔
سورٹر(Sorter) ان معلومات پر منحصر کوئی مطلوبہ عددی اور حروف تہجّی کی ترتیب میں پنچ کارڈ کو ترتیب دینے کے لئیے استعمال کیا جاتا ہے۔ کارڈ کی چھانٹی کے لئیے اسے ایک ہاپر(hopper) سےجو منتخب کالموں کو پڑھتا ہے اور ہر کارڈ تیرہ دستیاب جیبوں میں مناسب ایک کو چھانٹتا ہے، واحد برش سے ڈالا جاتا ہے۔کارڈ کو کامیاب چھانٹی کے ساتھ مطلوبہ ترتیب میں لگایا جاتا ہے، جو کارڈ کو 450 فی منٹ کی رفتار سے چلاتا ہے، مشین کارڈ کی تعداد ریکارڈ کرنے کے لیئے ایک کاؤنٹر کے ساتھ لیس ہے۔
حروف تہجّی کا ترجمان (The Alphabetic Interpreter) عددی یا حروف تہجّی سے متعلق معلومات کو کارڈ میں چھپی ہوئے اعدادوشمار کو کارڈ کے اوپر دو لائنوں کے ترجمہ کے لئیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس طرح پنچ کارڈ باآسانی پڑھا جاسکتا ہے، اور فائل کارڈ کے ساتھ ساتھ مشینوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
اکاؤنٹنگ مشین (Accounting Machine) ایک تیز رفتار اضافہ اور پرنٹنگ مشین ہے۔ یہ کارڈ سے کوائف پڑھتا ہے، پھر کاؤنٹر میں جمع (add) کرتا اور نکالتا (subtract)ہے اور کاؤنٹر سے معلومات کو کاغذ کے ورق پر پرنٹ کرتا ہے یا کاؤنٹر سے ٹوٹل کرتا ہے۔ مشین اسّی 80 کارڈ ایک منٹ کی شرح سے حروف تہجّی یا عددی کوائف کو درج کرتا ہے یا میزان کے زیادہ سے زیادہ اعداد کو ایک منٹ میں 150 کارڈ کے طور پر جمع کرتا ہے۔
افزائشی پنچ (The Reproducing Punch)سارے کوائف کو یا اس کے کسی حصّے کو جو کہ کارڈ کے ایک سیٹ سے دوسرے سیٹ پر پنچ کئیے ہوتے ہیں ، کی نقل (Transcribe) کرتا ہے یا پھر کوائف کو ایک ماسٹر کارڈ سے دوسرے ماسٹر کارڈوں کے سیٹ پر نقل کرتا ہے۔ پنچ کے پاس ایک موازنہ یونٹ ہوتا ہے جو کہ کوائف کے دو سیٹ کا موازنہ کرتا ہے اور ان کے درمیان کسی بھی اختلاف کی نشاندہی کرتا ہے۔ مشین کو نئے مقدار کارڈ پر ریکارڈ کرنے کے لئیے سمری پنچ (Summary punch) کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ اکاؤنٹنگ مشین میں جمع کیا گیا ہے۔
کولیٹر (The Collator) سورٹر (Sorter) کے کچھ فنکشن ایک زیادہ مؤثر انداز میں انجام دیتا ہے۔ یہ کارڈ کے دو سیٹ کو آپس میں فائل کرتا ہے۔ 14 منتخب پاکٹ (Pockets) میں سے کوئی چار کارڈ منتخب کرتا ہے، کارڈ کے دو سیٹ کو کنٹرول نمبر کے مطابق مشابہ کرتا ہے اور کارڈ کی ترتیب کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ مشین بہت زیادہ لچکدار ہے۔ پیچیدہ نمونہ کے مطابو کارڈ کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جس میں دو کنٹرول نمبر کا موازنہ بھی شامل ہے- کارڈ کولیٹر سے ایک منٹ میں 240 سے 480 کی شرح پر گزر کرسکتے ہیں۔
الیکٹرونک کلکیولیٹنگ پنچ(The Electronic Calculating Punch) مشین ہے جو تمام بنیادی آپریشن کو سرانجام دینے کے لیئے الیکٹرانک سرکٹ کو استعمال کرتا ہے۔ یہ کارڈ پر ڈالے گئے اعداد کو جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم کرتا ہے اور پھر جواب کو اسی کارڈ پر یا دوسرے کارڈ پر پنچ کرتا ہے۔ یہ آپریشن کو بار بار اور سیکنڈ کے کسی بھی حصّے میں سرانجام دیتا ہے۔ کلکیولیٹنگ پنچ کارڈ پر پنچ عوامل کو پڑھتا ہے اور پھر حکم کے خواہش پر جمع، تفریق، ضرب اور تقسیم کرتا ہے۔ ہر طرح کے تخمینے کے لیئے الگ الگ پنچ ہوتا ہے یا پھر نتیجہ کو ذخیرہ کیا جاتا ہے اور پھر ایک عنصر کے طور پر مندرجہ ذیل تخمینے کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مشین نے آٹھویں حلم (Eighth Order) کے گیارہ عدد فعل کا اور بہت سے پیچیدہ مساوات (Complicated Equations) کا جس میں آپریشن کے بڑے اعداد بھی شامل ہیں، کا موازنہ کیا ہے۔
بیان کی گئیں مندرجہ بالا معیاری مشینوں کے ساتھ، لیباریٹری میں خاص طور پر ڈیزائن کیئے گئے کئی کلکیولیٹر بھی ہیں، جو کہ ریلے نیٹ ورک (Relay Network) اور برقی سرکٹ کے طور پر کام کرتے ہیں- ان مشینوں کی مختصر وضاحت مندرجہ ذیل ہے:
ریلے کلکیولیٹر (The Relay Calculator) تمام بنیادی ریاضی کے آپریشن کو سرانجام دیتا ہے، جن میں جذرالمربع (square root) کو پیچیدہ ریلے نیٹ ورک سے معلوم کرنا شامل ہے۔ اس کلکیولیٹر کی انتہائی لچک اس میں موجود بڑی اندرونی یاداشت (Internal Memory) ، تخمینہ لگانے کے لیئے اس کی رفتار ، چار کارڈ کو ایک ساتھ پڑھنے اور پانچویں کو پنچ کرنے کی صلاحیت اور ایک وسیع اور مختلف پروگراموں کے تحت کام کرنے والے کی صلاحیت کے طور پر شامل ہے۔ مشین ایک کولیٹنگ سرکٹ (Collating circuit) سے لیس ہے تاکہ میز نظر آپریشن کی سہولت فراہم کر سکے – بہت سے بڑے پیچیدہ مسائل جن میں ضرب کی ایقاعی سیریز (Harmonic series) میٹرکس کا ضرب (Multiplication of Matrix) اور چھٹّے ترتیب سے تفریقی مساوات شامل ہیں، ریلے کلکیولیٹر سے ان مسائل کو فوری حل کیا جاسکتا ہے۔
کارڈ سے چلانے والا تسلسل کلکیولیٹر (The Card-Sequence Calculator) کے پاس اکاؤنٹنگ مشین ہوتی ہے جو پڑھنا، جمع کرنا، ضرب کرنا اور کوائف کو جمع کرنے، سمری پنچ جو آخری مقدار کو پنچ کرنے اور آپریشن کے کنٹرول کے لیئے لچک فراہم کرنے کے لیئے ، ریلے بکس جو یونٹ کو ضرب اور تقسیم کرتی ہے، شامل ہیں۔ دیگر کلکیولیٹر کی کاروائیاں عموماً کنٹرول پینل پر تاروں کے ذریعے سے پروگرام کیا جاتا ہے، جبکہ اس مشین میں بنیادی طور پر ایک کنٹرول سیٹ اپ ہے جو کارڈ میں کوڈٹ پنچز کی طرف سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ یہ کلکیولیٹر سیارچہ (Asteroids) کے مدار کے تخمینے کے لیئے خاص ماہر ثابت ہوا ہے۔
لکیری مساوات کے حل کنندہ (The Linear Equation Solver) ایک برقی آلہ ہے جو بیک وقت لکیری مساوات اور بارہویں آرڈرز کے ساتھ حل کرتا ہے۔ مساوات کے عام جزو (The Coefficients of the equations) کے ڈائل پر یا پنچ کارڈ پر ترتیب کے بعد مختلف صغیر (Variables) کو ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، جب تک کہ ایک حل حاصل نہ ہوجائے۔ حل کرنے کا ایک طریقہ وہ ہے جو بہت تیزی سے ملاتا ہے۔ یہ مشین ایک لیبارٹری میں یونیورسٹی کے ریاضی کے ڈیپارٹمنٹ (University’s Mathematics Department کے جناب رابرٹ۔ایم۔والکر(Mr. Robert M. Walker) ہمارے اسٹاف کے ممبر، اور پروفیسر فرانسس۔ جے۔ مورے (Professor Francis J. Murray) نے بنائی تھی۔
کارڈ پیمائش کنٹرول اور ریکارڈ کرنے والی مشین (The Card – Controlled Measuring and Recording Machine) بنیادی طور پر اجرام تصاویر (Astronomical Photograph’s) کی پیمائش کے لیئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اگرچہ یہ آسانی سے کسی بھی میدان میں استعمال کیا جاتا ہے – آسمان کے ایک ٹکڑے کی فوٹوگرافک پلیٹ (Photographic Plate) جس میں ستارہ سوال میں شامل ہے، مشین کے ساتھ میں پنچ کارڈ جوکہ معددات ستارہ (Co-ordination of a star) کی نشاندہی کرتا ہے، متعارف کروایا گیا۔ مشین خودکار طریقے سے پنچ کارڈ کو بڑھاتی ہے، فوٹوگرافک پلیٹ پر ستارے کے مقام کا تعیّن نقاط (Coordinates) کے اندازے سے کرتی ہے، درست طریقے سے اس کی پوزیشن کی پیمائش کرتی ہے اور پھر ان پیمائش کو کارڈ پر ریکارڈ کرتی ہے۔ پنچ کارڈ پر موجود ریکارڈ، ریاضیاتی سمجھ کے لیئے میسّر ہوتا ہے۔
1934 میں فلکیاتی بیورو (Astronomical Bureau) کے آغاز سے اب تک ہر لحاظ سے کئی تعداد کے پنچ کارڈ لیبارٹریز کی صنعت اور حکومت میں قائم ہوئے ہیں۔ ان لیبارٹریز نے جنگی سالوں کے آپریشن کے دوران قومی دفاع کے پروگرام میں ایک اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس گروپ میں بالیسٹک ریسرچ لیبارٹریز ایبرڈین (Aberdeen) ، میری لینڈ (Maryland) اور دہلگران (Dahlgren) ورجینیا تھے۔ اسی زمرے میں امریکی بحری رسدگاہ (U.S. Naval Observatory) جو ہوا اور سمندر کی سمت شناسی، فلکیات اور جائزاتی استعمال کے لیئے فلکیاتی جدّول ( Astronomical Tables) تیار کرتا ہے۔ صنعت کی خالص و نفاذی سائنسی تحقیق میں کمپیوٹنگ لیبارٹریز کا کردار نمایاں سمجھا جاتا ہے۔ پنچ کارڈ کی تکنیک کو استعمال کیا گیا ہے، مثلاً ان مسائل کے حل کے لیئے جس میں طیارہ بردار جہاز کے ڈھانچوں کے تناؤ اور دباؤ کے تجزیے اور بڑی مشینری کے حرکات کے تجزیے سے متعلق ہیں۔
پنچ کارڈ کے سامان کے استعمال کی مثال صنعت میں ڈیزائن اور جہاز کی تعمیرات سے متعلق ابھرتے مسائل میں ہے، جہاں بڑی تعداد میں سطح پر خاص عین محل و وقوع کے مطابق ضروری وضاحت کی گئی ہے۔ ڈیزائینر ان ڈھانچوں کے ذریعے مختلف عمودی تراش (Cross Section) اور ان حصّوں کے کثیرالاسمی (Polynomials) آؤٹ لائن کی نمائندگی کو پورا کر سکتے ہیں، جیسے پانچویں ڈگری۔۔۔(fig 3 دیکھیئے)

طول بلاسمت(longitudinal direction) میں سطح کے خم (Curvature) کی وجہ سے ہر لیئے گئے مساوات (Equations) میں مسلسل constant) a0) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔a5 کی اقدار (value) مختلف ہو گی۔ پس اگر بحری جہاز کو 200 عمودی تراش میں تقسیم کیا جائے ، اور یہ ضروری ہو کہ ڈھانچے کے ہر طرف کے عمودی تراش کے 100 پوائنٹ معلوم کیئے جائیں ، تو کثیرالاسمی اقدار 20،000 گنّا ہو جائے- پنچ کارڈ کا سامان کا ان مسائل کے حل کے لیئے استعمال، ایک انتہائی بوجھل کام اس کا ترجمہ کرنا ہے جو کہ مشین کے خودکار طریقے سے اصل منصوبہ بندی کے مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
مس الیاناور کرواٹز (Miss Eleanor Krawitz) جو کولمبیا انجینئیرنگ سہ ماہی میں سب سے پہلی خاتون مصنفّہ ہونے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، دیگر اہم کامیابیوں کے لیئے بھی ایک اچھا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وہ بروکلیں سموئیلI (Brooklyn’s Samuel I) سے 1943 میں گریجویٹ ہوئیں۔ ٹلڈن ہائی اسکول (Tilden High School) جہاں وہ ایک عالمانہ اعزازی معاشرے ایرسٹا(Arista) کی رکن تھیں۔ بروکلن کالج میں وہ پی مو اپسیلن (Pi Mu Epsilon) کی خزانچی (Treasurer)، ریاضی سوسائٹی (Mathematic Society) کی آنرری (Honorary) ، اس وقت تک رہیں جب تک 1947 میں ریاضی میں اپنا B.A. حاصل کیا۔ انہوں نے پھر مڈووڈ ہائی اسکول (Midwood High School) میں متبادل استاد کے طور پر کام کیا اور اپنا عالمہ ماسٹر ٹلڈن ہائی سے کیا لیکن جلد ہی اپنے ہائے اسکول ٹیچنگ کرئیر کو ایک طرف رکھا اور کولمبیا میں ریاضی میں ایم – اے کیا۔

آج مس کرواٹز IBM تھامس جے واٹسن کمپیوٹنگ لیباریٹری کولمبیا یونیورسٹی میں ٹیبولیٹنگ سپروائزر ہیں۔ وہ ناصرف گریجویٹ اسکول میں فلکیات کی کلاسوں میں ہدایات دینے کے عمل میں مصروف تھیں لیکن وہ طبیعیات، ریاضی اور فلکیات کے مسائل کے حساب کے طریقہ کار کو ترتیب دینے میں بھی مصروف تھیں۔
الیاناور کرواٹز کا انتقال جمعہ، جنوری 20، 2019 کو 92 سال کی عمر میں بوکاراتن (Boca Raton) ، فلوریڈا میں ہوئی۔ زندگی کے آخری ایّام میں 2003 میں انٹرنیٹ پر اپنے آرٹیکل کی پبلیکیشن اور اس کے کئی زبانوں میں تراّجم کی وجہ سے ملنے والی توجّہ سے خاصی خوش تھیں۔ مجھ سے ان کے آخری الفاظ اکتوبر 2018 ، میں یہ تھے کہ “تقریباً ہر چیز یہاں کام نہیں کرتی۔ اوووووووووو۔”
تیاری میں حصّہ لیا: الیاناور کراوٹز کولچن، نومبر 2003
اسکین اور HTML میں تبدیل کیا گیا: ہفتہ، نومبر 22 ، 17:06:54، 2003
HTML5 میں تبدیل کیا گیا: ہفتہ، فروری23، 08:52:56، 2019 ۔
دوسرے مصنّف کی طرف سے:
- کراوٹز الیاناور، “پنچ کارڈ میتھامیتیکل ٹیبلز آن اسٹینڈرڈ IBM اکوپمنٹ”، میں عمل کاری صنعتی گنتی سیمینار،IBM نیویارک، (ستمبر 1950)pp.52-56 ۔
- کراوٹز الیاناور، “ویکٹر ملٹی پلیکیشن IBM پر Type 602 – A کلکیولیٹنگ پنچ میٹرکس کی جانب سے”، میں عمل کاری صنعتی گنتی کے سیمینار، IBM ، نیو یارک (ستمبر 1950) pp. 66-70 –
- گرین، لوئس، نینسی ای ویبر اور کراوٹز الیاناور ” گنتی میں محسوب اور مشاہدہ کی توانائیوں کا استعمال ارتعاش صلاحیتوں اور f کے حاصل جمع کا قاعدہ ہے”، فلکی طبیعیات کا روزنامچہ – والیم -113 (مئی 1951)، pp.690-696 ۔
- گرین، لوئس C. ۔ مرجوری-ایم-ملڈر، پال-سی-ملنر، مارگریٹ-این-لوئس، جان۔ڈبلیو-وال، جونیئر الیاناور-کے- کولچن اور ڈیوڈ میس، ہیلیر اس کے “تین پیرامیٹر لہر کی فعالیت کو He i گراؤنڈ اسٹیٹ کے مرکزی میدان کے لہر فعل کی شرائط کا تجزیہ “- جسمانی جائزہ 96، 319، 15 اکتوبر 1954 ۔
- گرین ، لوئس، سنتوشی منسوشیما، سنتھیااسٹیفن، الیاناور – کے- کولچن، مجوری- ایم کولہر، ین کنگ وانگ، باربرہ بی- بلڈون اور رابرٹ جے۔ وائسنر، ” توانائی کے عنصر کا سیپاراٹیبلی میں ہیلارآس کے اضافی لچک پر اثر –ایٹمی لہر فعل کو ٹائپ کرنے H – to 0 VII سے”، فزیکل تجزیہ 112، 1187، 15 نومبر 1958 ۔
- گرین، لائس C ، متوسوشیما، سنتوشی، کولچن، الیاناور K ،”ہائیڈروجن کے لیئے تسلسل لہر افعال کی فہرست”،فلکی طبیعیات جرنل سپلیمنٹ، والیم 3 ، نومبر 1958 ، p. 459 ۔
- گرین، لوئس ، سنتھیا اسٹیفنز، الیاناور کے۔ کولچن، ایٹ ال، ” وہ I فرم کے گراؑنڈ ریاست لہر فعل، Ψ = f(r1) f(r2) g(r12) ،” کیمیکل طبیعیات کا جرنل 30، 1061، (1959)۔
- گرین ، لوئس C ، الیاناور کے۔ کولچن، نورما سی۔جانسن، ” غیر جانبدار ہیلیئم کے پرجوش اسٹیٹ کے لیئے لہرnافعال”، فزیکل تجزیہ 139 (2A) : 363-378, ، جولائی 1965 ۔
- گرین ، لوئس C ، الیاناور کے۔ کولچن، “پولی ٹراپک ماڈل V = 3 پر بنائے گئے قریبی ثنائی کے ساتھ ساتھ گھومنے والی ایقوی کثافت والے سطح”، ایسٹروفزکس اور خلائی سائنس کی اشاعت 2 ، اپریل 1973 ، pp.285 – 288 ۔
لنکس (اپ ڈیٹ جولائی 31، 2017):
- 1946 سے “The Face Of A Computer” ، ھوفنگٹن پوسٹ، بیانکا بوسکر کا الیاناور کولچن سے انٹرویو، 25 فروری 2013 ، [locally archived article text]
- “The Internal Memo That Allowed IBM’S Female Employees To Get Married”, The Atlantic 4 فروری 2013 ، [locally archived article text]
- مشینری کمیٹی برائے خواتین ،کمپیوٹنگ کا ایسوسی ایشن۔ 2014 National Center for Women and Information Technology Pioneer Award (فیس بک، مئی 21، 2014، ویسی تصویر عنوان کے ساتھ ” الیاناور NCWIT 2014 کے پائینئر ایوارڈ کی وصول کنندہ ۔ وہ کمپیوٹر تھیں! 88 سال میں، وہ اکیلی انسان تھیں روم میں (میرے خیال میں) جس نے اصل میں پلگ بورڈ سے پروگرام بنایا تھا۔)
- 2014 NCWIT Eleanor Kolchin Pioneer Award (کراوٹز کولچن کی تقریر کی ویڈیو)
- Eleanor Kolchin پروفائل، NCWIT بوکا ویسٹ اسپیشل انٹرنیٹ کلب (2014) [locally archived article text]